کلیولینڈ،19جولائی(ایجنسی) کئی ماہ کے متنازعہ مہم کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے اگلے صدارتی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کی امیدواری جیت لی ہے اور اب ان کے سامنے ان کی ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن کو چیلنج ہو گا- تاہم ٹرمپ کی مہم نے پارٹی کے اندر کے اختلافات کو اجاگر کر دیا ہے.
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">70 سالہ ٹرمپ نے محض ایک سال پہلے سیاست میں قدم رکھا تھا اور انہوں نے اپنے 16 پرائمری حریفوں کو شکست دے کر ریپبلکن پارٹی میں ہلچل مچا دیا. ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن کے دوسرے دن پارٹی کی امیدواری حاصل کرنے کے لئے ضروری 1237 ڈیلیگیٹ کی حمایت حاصل کر لیا.